غیر قانونی بھرتیوں کے بارے میں رپورٹ اگلے ماہ کابینہ کو پیش ہوگی

June 01, 2020

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سر بر اہی میں قائم ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی 18اگست 2016 کے بعد مختلف وزارتوں ، ڈویژنوں اور وفاقی محکموں میں کی گئی غیر قانونی بھرتیوں کے بارے میں رپورٹ اگلے ماہ کابینہ کو پیش کرے گی۔بھرتیاں18اگست 2016 کے بعد جو وفاقی کابینہ کی منظوری لئے بغیر کی گئیں، حالانکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں یہ وفاقی کا بینہ کا اختیار تھا۔ یہ معاملہ وفاقی کا بینہ میں دو تین مرتبہ زیر غور آ چکا ہے۔ 27وزارتوں نے کابینہ کو آ گاہ کر دیا ہے کہ ان وزارتوں میں ایسی غیر قانونی تقرریوں کی تعداد 638 ہے۔ تاہم 12وزارتوں نے ابھی تک یہ معلومات فراہم نہیں کیں۔