معیشت نہیں انسانی جان زیادہ اہم ہے، پوپ فرانسس

June 01, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اتوار کے روز کہا ہے کہ انسانی جان معیشت سے زیادہ اہم ہے، ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لگایا گیا لاک ڈاون تیزی سے اٹھایا جارہا ہے۔

پوپ فرانسس نے تین ماہ میں ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر سے پہلی مرتبہ اپنی کھڑکی سے خطاب کیا۔ ویٹیکن سٹی سکوائر کو گذشتہ پیر کے دن عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔

اٹلی میں 3 ماہ بعد لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا لوگوں کی تکلیف دور کرنا، نہ کہ پیسے بچانا، زیادہ اہم ہے۔ لوگ معیشت سے زیادہ اہم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ معیشت نہیں بلکہ ہم انسان خدا کی مخلوق ہیں۔

پاپائے روم نے سینٹر پیٹرز اسکوائر میں جمع لوگوں کو کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کی بازی ہارنے والے طبی عملے کے ورکرز کیلئے ایک منٹ خاموش رہنے کی ہدایت بھی کی۔