492000 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کنٹرول آپریشن مکمل

June 01, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) 492000 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کنٹرول آپریشن مکمل کرلیا گیا، ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز سےاسپرے ، محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور آرمی ٹیمیں مہم میں شامل، بلوچستان میں 2743، پنجاب میں 1489، خیبرپختونخوا میں 394 اور سندھ میں 294 مربع کلو میٹر رقبہ میں ٹڈی دل کنٹرول آپریشن کیا جاچکا ہے ،نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، 52 متاثرہ اضلاع میں محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاک فوج کی 1102 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔