پارلیمنٹ کا ورچوئل اجلاس بلایا جائے فواد چوہدری کا ایک بار پھر مشورہ

June 01, 2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بارپھر اسمبلیوں کے ورچوئل اجلاس منعقد کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک درجن سے زائد ارکان پارلیمنٹ کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اسمبلی کے براہ راست اجلاسوں کے بعد ارکان پارلیمان میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں کرنا پیسے کا ضیاع ہوگا، پنجاب اسمبلی کے ہوٹل میں اجلاس سے اضافی طورپر دو کروڑ سے زائد اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی سے فائدہ کیوں نہیں اٹھا رہے، براہ راست اجلاس کی بجائے ورچوئل سیشن کا انعقاد کیا جائے، مواصلاتی سیشن سے اخراجات اور بیماری کے خدشات سے بچا جا سکتا ہے۔