مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اجلاس، کراچی کے مسائل پر تبادلہ خیال

June 01, 2020

مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اجلاس، کراچی کے مسائل پر تبادلہ خیال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کا اہم اجلاس پاکستان ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافے، کراچی میں پینے کے پانی کی نایابی اور پی ایس پی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کی صدارات پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال نے کی۔ اجلاس میں حکومتی تذبذب کے باعث پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سنگین ترین حالات میں بھی حکمرانوں نے ہوش سے کام لینے کے بجائے اپنی سیاست بچانے پر ساری صلاحیت صرف کرکہ نا صرف پوری قوم کو داؤ پر لگا دیا ہے۔