بھارت میں محبت کی نشانی تاج محل طوفان کا نشانہ بن گیا

June 01, 2020

نئی دہلی (اے ایف پی/جنگ نیوز )دنیا میں محبت کی نشانی سمجھے جانے والے تاج محل کو انڈیا میں جمعے کی رات آنے والے طوفان سے نقصان پہنچا ہے اور اتوار کی صبح سے سوشل میڈیا پر تاج محل ٹرینڈ کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کی رات آنے والے طوفان میں جہاں تاج محل کے سنگ مرمر کی ریلنگ کو نقصان پہنچا ہے وہیں تین افراد ہلاک بھی ہو گئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ آثار قدیمہ کے ایک افسر وسنت کمار سورنکر نے بتایا کہ تاج محل کے احاطے میں بہت سے درخت اکھڑ گئے اور عمارت میں سنگ مرمر کی ریلنگ کو نقصان پہنچا ہے۔