عمر بن عبد العزیز کے مزار پر حملہ مسلمانوں کو بے روح کرنیکی سازش ہے، حامد موسوی

June 01, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) مزاراتِ مقدسہ کی مسماری کیخلاف قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق اتوار کو عالمگیر یوم منایا گیا۔ اس موقع پرخطاب میں حامدموسوی نےکہا کہ عمر بن عبد العزیزؒکے مزار پر حملہ مسلمانوں کو بے روح کرنے کی سازش ہے لہذا مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوں ۔ دریں اثناء راولپنڈی میں مرکزی ماتمی جلوس امامبارگاہ ناصرالعزا ء وارث خان مری روڈسے نکالا گیا ۔ اس موقع پر ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سید قمر حیدر زیدی نے قائد ملت جعفریہ کا پیغام پیش کیا ۔ اس موقع پر ضلعی کنوینر زوار علی ابو ذر چوہان کی جانب سے پیش کی گئی مختلف قراردادیں منظور کیں گئیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے جلوس کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کررکھے تھے۔ ماتمی جلوس کی قیادت الحاج غلام مرتضیٰ چوہان، سید محمد مرتضیٰ موسوی ، سید علی روح العباس موسوی ودیگر نے کی ۔قبل ازیں امامبارگاہ ناصر العزا میں مجلس سے علامہ اظہر عباس حیدری ، نجم الحسن نوتک،علی نقی کنگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔