38سماج دشمن دھر لئے گئے

June 01, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے15قمار بازوں کو گرفتار کرکے جوئے پر لگی رقم32ہزار840روپے، 6موبائل فونز، اور دیگر آلات قماربازی برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے ۔ وفا قی پولیس نے پانچ منشیا ت فروشوں سمیت10ملزموں کو گرفتار کرکےبھاری مقدار میں چرس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے ۔راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے6ملزموں کوگرفتار کرکے38لٹر شراب، 62پتنگیں اور 3ڈوریں برآمد کر لیں۔ تھانہ آر اے بازار پولیس نے محمد فیصل سے 5لٹر شراب، تھانہ ائرپورٹ پولیس نے نوید اشرف سے 18لٹر شراب، رضوان سے 10لٹر شراب، محمد آزاد سے 5لٹر شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے بابریوسف سے 12پتنگیں،تھانہ سول لائن پولیس نے جنید اقبال سے50پتنگیں اور3ڈوریں برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ تھانہ رتہ امرال پولیس نے منشیات فروش کوگرفتارکرکے ایک کلو تین سوگرام چرس برآمدکرلی ۔ ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ ایس ایچ اورتہ امرال نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ساحل خان کو گرفتار کرکے ایک کلو300گرام چرس برآمد کرکےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے منشیات فروش کوگرفتارکرکے 4کلو افیون و اسلحہ برآمدکرلیا۔ ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے بتایاکہ ایس ڈی پی اوکہوٹہ سرکل کی سرابرہی میں ایس ایچ اوکہوٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد زعفران کوگرفتارکرکے 4کلو 50 گرام افیون ، رائفل 12 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس پی نے بتایاکہ ملزم راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا جس سے مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔