آٹاخیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

June 01, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آٹاخیبرپختونخوا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔تھانہ نصیرآبادکو اویس فاروق فوڈانسپکٹرراولپنڈی نے بتایا کہ بسلسلہ روک تھام سمگلنگ فوڈ گندم چیک پوسٹ انٹرچینج ڈیوٹی پرموجودتھے کہ ٹرک نمبر سی -8298 کوروکاجس میں آٹے کی1385بوریاں ہوئیں جو کہ محمد امین لوڈکرکے بغیرپرمٹ غیرقانونی طورپر خیبرپختونخواسمگل کررہاتھاجسےقابو کر لیاگیا۔