راول ٹاون میں اینٹی ڈینگی مہم سرویلنس اور تھرمل فاگنگ جاری

June 01, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)محکمہ صحت راولپنڈی کی طرف سے راول ٹاون میں انٹی ڈینگی مہم کیلئےتعینات چھ اینٹی ڈینگی ماہرین (اینٹامالوجسٹ) کی مدد سے سرویلنس کا کام جاری ہے اور عمارتوں کے اندر لاوا اور مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے تھرمل فاگنگ کی جارہی ہے۔ راول ٹاون کی 46 یونین کونسلوں میں روزانہ کی بنیاد پرسرویلنس اور فاگنگ کی جارہی ہے۔