ڈی پی سی نےضلع راولپنڈی کے11سینئر کلرکوں کو ترقی دیدی

June 01, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ضلعی انتظامیہ کی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی نےراولپنڈی ضلع کے 11سینئر کلرکوں کو گریڈ سولہ اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی ہے۔ترقی پانے والوں میں پی برانچ ڈی سی آفس کے شوکت علی،محمد علی،سہیل قمر،قمر زمان،صفدر حسین بھٹی،محمد فیاض،حسنار ابراہیم،خالد حسین،سید مقبول حسین اور شکیل اصغر بھی شامل ہیں۔جبکہ گیارہ جونیئر کلرکوں کو گریڈ14میں ترقی دے کر سینئر کلرک بنادیا گیا ہے۔جن میںاحسان الہی پراچہ،سعید اختر،جاوید اصغر ملک،آفتاب احمد ناز،رفعت محمود،محمد ابرار شاہ،فخر زمان اور دیگر شامل ہیں۔جبکہ گیارہ نائب قاصدوں کو گریڈ گیارہ جونیئر کلرک کے عہدہ پر ترقی دی گئی تھی جن کو مندرہ قانون گوئی میں تعینات کیا گیا ہے۔