اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والے ملزم گرفتار

June 01, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ رتہ امرال پولیس نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والے ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے اشتہاری مجرموں کے خلاف کارروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم طاہرمحمود کی گرفتاری کے لیے رتہ پولیس نے ریڈ کیا،دوران ریڈاشتہاری مجرم کے بھائی باسط علی اور چچاشوکت محمود نے اشتہاری مجرم طاہرمحمود کو پناہ دینے اور فرار ہونے مدد دی،جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان باسط علی اورشوکت محمود کو گرفتار کر کے اُن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ملزمان قبل ازیں بھی اشتہاری مجرم کوپناہ دینے اورفرار ہونے میں مدد دینے کے مقدمہ میں چالان ہوچکے ہیں،سی پی او محمدا حسن یونس نے کہا کہ کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا،اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔