حکومت مہنگائی مافیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ،عزیز الرحمان چن

June 01, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ آٹا چینی کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہے، تحریک انصاف کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں خوار ہو رہے ہیں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے،تحریک انصاف کی حکومت گومگوں کی شکار ہے اُس کے پاس ملک کے مسائل حل کرنے کا ویژن نہیں۔ تحریک انصاف نے بیڈ گورننس کی بدترین مثال قائم کی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکی اپوزیشن جماعتوں کو بلیک میلنگ سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے عمران خان کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو گئی۔ حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا ہو گا، صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا۔