پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کاوعدہ پوراکرینگے،گورنرپنجاب

June 01, 2020

لاہور ( نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دنیا میں کسی بھی معاملے پر عملددرآمد کیلئے عوام پر سختی لازمی ہوتی ہے اگر پاکستانی عوام نے بھی کورونا کے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت کو بھی یقینی طور پر کوئی سخت حکمت عملی بنانا ہی پڑیگی۔ پاکستان کورونا کے حوالے سے امر یکہ اور اٹلی جیسے حالات کا کسی صورتحال متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے ہمارے پاس کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے سواکوئی آپشن نہیں۔پنجاب آب پاک اتھارٹی نے600کروڑ کا پی سی ون منظور کر لیا پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ پورا کر یں گے۔الخیرفاؤنڈیشن کے تعاون سے سرور فاؤنڈیشن 20فلٹر یشن پلانٹس لگارہی ہے جن میں سے10فلٹر یشن پلانٹس لگ چکے ہیں ۔ وہ وائس چیئر پر سن سرور فاؤنڈیشن بیگم پروین سرور کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع میں رجانہ اور پیر محل سمیت مختلف علاقوں میں 5فلٹر یشن پلانٹس لگانے کی تقر یبا ت سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ایم پی اے سعید احمد سعدی، میاں کاشف اشفاق اور حاجی محمد رمضان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نا میر ازندگی کا مشن ہے اور الحمد اللہ آج ہم پنجاب میں سرور فاؤنڈیشن کے فلٹر یشن پلانٹس کے ذریعے روزانہ 20لاکھ سے زائد غر یب خاندانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں جبکہ کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کی مدد کیلئے بھی سرور فاؤنڈیشن اور اخوت فاؤنڈیشن سمیت پی ڈی این میں شامل 60سے زائد فلاحی تنظیمیں اب تک 11لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکی ہے ۔