ریلوے کے ملازمین کی اگلے گریڈوں میں ترقی کیلئے ڈی پی سی مکمل

June 01, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر )چیف پرسانل آفیسر ریلوے نے تمام شعبوں کے افسران و ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی کےلئے ڈی پی سی مکمل کرلی ہیں ۔ ترقی کے بعد نئی تعیناتی آئندہ چند روز میں کی جائےگی،محکمانہ طور پر گریڈ1 سے گریڈ 18تک کے افسران کی ڈی پی سی عمل میں لائی گی۔ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے محکمانہ طور پر ان ملازمین و افسران کی ترقی سے مشروط ڈی پی سی کرنے کےلئے ریلوے کی آٹھوں ڈویژن سے ملازمین اور افسران سے انکی اے سی آر منگوائی گئی تھیں تاکہ ان اے سی آر کے مطابق ملازمین و افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے ۔