وائی ڈی اے لاہورجنرل ہسپتال کاآج سےکام بندکرنےکااعلان

June 01, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر)وائی ڈی اے لاہورجنرل ہسپتال/پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز نے آج کورونا وائرس سے بچاو کے اقدامات نہ کرنے کے خلاف او پی ڈی میں کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے، صدر وائے ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر عمار یوسف نے کہا کہ بارہامطالبےکےباوجود آؤٹ ڈور میں مناسب حفاظتی اقدامات اور ہیلتھ کئیر کمیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مسودہ سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے تحت کام نہیں کیا جا رہا جس کا خمیازہ آؤٹ ڈور میں کام کرنے والے ڈاکٹرزبھگت رہے ہیں۔ لاہور جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلزمیں بڑےپیمانےپرکوروناوائرس کی تصدیق حفاظتی اقدامات کے معیار پر سوالیہ نشان ہے۔ وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز نے دو دن پہلے معاملات کی بہتری کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیاتھامگرتاحال اس حوالےسےکوئی خاطرخواہ عملی اقدامات نظر نہیں آئے.ہم سمجھتے ہیں کہ بغیر مناسب حفاظتی اقدامات کے اس طرح کے ماحول میں کام کرنا بہادری نہیں بلکہ خود کشی ہے۔ اسی وجہ سےآج پیرسےلاہورجنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزکےتمام ینگ ڈاکٹرزآؤٹ ڈورمیں تب تک اپنی سروسزمہیانہیں کریں گے جب تک مناسب حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا ہے۔