عوام مہنگائی اوربیروزگاری کی چکی میں پس رہےہیں،ن لیگ

June 01, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اورایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے غریب عواام کو وینٹی لیٹر پر جانے کے لئے مجبور کردیا ہے ، پہلے ہی عواام لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہنگائی اور بے روز گاری کی چکی میں پس رہے تھے اوپر سے آٹے کی قیمت میں یکدم اضافے اور چوروں اور لٹیروں کی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ اور کو فاقوں پر مجبور کر دیاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت کی جانب سے بنائے چینی کمیشن کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نالائق حکمران مزید قوم پر مسلط رہے تو ملکی معیشت کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوگا۔اگر نالائق حکمران مزید قوم پر مسلط رہے تو ملکی معیشت کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوگا۔اس موقع پرچوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔