شوگرانڈسٹری کوسبسڈی دینے فیصلہ اسوقت ہواجب کسان سڑکوں پرتھے،سعدیہ سہیل رانا

June 01, 2020

لاہور( اکنامک رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب نے 2019 میں میں شوگر انڈسٹری کو سبسڈی دینے کا فیصلہ اس وقت کیا جب پورے ملک کے کسان سڑکوں پر تھے اور شوگر ملوں نے کرشنگ بند کردی تھی اگر کرشنگ دوبارہ شروع نہ ہوتی تو کسانوں اور ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہو جاتا ۔اس بچنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے شوگر ملوں کوسبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ،ان خیالات کااظہار وزیراعلی پنجاب کی ترجمان سعدیہ سہیل رانا نے گزشتہ روز اپوزیشن کے جواب میں کیا،انہوں نے کہا کہ شوگر انڈسٹری نے ایکسپورٹ کی اجازت تک ملیں چلانے سے انکار کردیا تھا ان کا موقف تھا کہ انہوں نے حکومتی فیصلہ کے تحت چینی تیار کی ہے اور چینی کی نکاسی کا ایکسپورٹ کے سوا کوئی حل نہیں۔ اور پاکستان میں مہنگے دامون تیار ہونے والی چینی کی فروخت کم از کم پیداواری لاگت کے مطابق فروخت ہونا چاہیے ۔