لہڑی‘شاہوانی اور ساتکزئی قبائل میں تنازع کا تصفیہ

June 01, 2020

مستونگ ( آن لائن ) لہڑی شاہوانی اور ساتکزئی قبائل کے مابین کوئٹہ میں 7سال سے قبائلی تنازع چل رہا تھا گزشتہ روزنوابزادہ میر شادین خان شاہوانی سردار شیرباز ساتکزئی سردار زادہ میر جاوید عزیز لہڑی اور دیگر قبائلی معتبرین نے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے تنازع کا تصفیہ کرکے تینوں قبائل کو شیروشکر کردیا اس موقع پر نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی سردار شیرباز ساتکزئی اورسردارزادہ میر جاوید لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اقوام مزید قبائلی تنازعات اوررنجش کی متحمل نہیں ہوسکتی۔