حکومت اوورسیزپاکستانیوں کےساتھ ظلم کررہی ہے،صفدرہاشمی

June 01, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں ان کے ساتھ کیا جانے والا ظلم حکومت کی طرف سے ناانصافی ہے،اوورسیز پاکستانیوں ملک کو سرمایہ بھیجتے ہیں مشکل وقت میں انہیں تنہا چھوڑنا ناانصافی ہے،بیرون ملک پاکستانیوں کی سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوز دل دکھانے والی ہیں۔وزراء اس معاملہ میں مثبت کردار ادا نہیں کر رہے۔