گرانفروشی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 41افرادگرفتار

June 01, 2020

پشاور (اے پی پی)ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں گرانفروشی اور لاک ڈان کی خلاف ورزی پر کاروائی کر تے ہوئے 41افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ کوہاٹ روڈ پر سواریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر آٹھ ڈرائیوروں کو جرمانہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطا بق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے ہشتنگری، سیٹھی ٹان، پہاڑی پورہ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔انھوں نے کوہاٹ روڈ پر سواریوں سے مقرر شدہ کرایہ سے زائد وصول کرنے پر آٹھ ڈرائیوروں کو بھی جرمانہ کردیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے اندرون شہر مختلف بازاروں کا معائنہ کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منی ظاہر نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں دکانوں کا معائنہ کیا۔کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر41افراد کوگرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور لاک ڈان کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے تاجروں و دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل کریں۔انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے تعاون کر تے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔