ٹوپی‘ 2اشتہاریوں اور 5سہولت کاروں سمیت 30مشتبہ افراد گرفتار

June 01, 2020

صوابی (نمائندہ جنگ ) ٹوپی پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 2 اشتہاریوں اور 5سہولت کاروں سمیت 30مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا۔پولیس نے دیہہ ٹوپی، مینئی، سوگندے، کلابٹ، زروبی، بٹاکڑہ و دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 25مشتبہ ٹھکانے اور مکان چیک کئے ۔جرائم پیشہ عناصر کے گھروں پر ہمراہ لیڈی کانسٹبلز نے چھاپے مارے جس کے نتیجے میں منشیات فروش فاروق سکنہ کوٹھا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے3090گرام چرس، اشتہاری طارق سکنہ بٹاکڑہ اور ضیاء القمر سکنہ کلابٹ کو بھی گرفتار کیاگیا۔ دیگر کاروائیوں میں ملزم اکرام سکنہ کوٹھا کے قبضہ سے ایک پستول، ملزم طلحہ سکنہ کلابٹ کے قبضہ سے ایک پستول اور ملزم عادل کے قبضہ سے ایک پستول بمعہ 17 کارتوس برآمد کئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ دوران سرچ آپریشن 5 سہولت کار وں کو بھی گرفتار کیا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور مشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیا ۔