گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ برف کے نرخ بڑھ گئے

June 01, 2020

پشاور(وقائع نگار) موسم کے بدلتے ہی برف کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے گرمی کی شدت کے باعث شہریوں جہاں دیگر مشکلات کا سامنا ہے وہاں بازاروں میں برف فروشوں نے لوٹ مار شروع کر رکھی ہیں بعض علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ سےفریج بند ہونے کے باعث بازار سے برف خریدنے والے شہریوں نےضلعی انتظامیہ سے گران فروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اندرون شہر گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث برف کی قیمت میں 20روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا غیر معیاری مشروبات او رغیر معیاری برف کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ہشتنگری ، لاہوری گیٹ ، فردوس پھاٹک اور گھنٹہ گھر میں برف بیچنے والے دکاندار خود ساختہ اضافہ کئے ہوئے ہیں۔