طیارہ حادثے کی مزید 2 میتیں شناخت

June 01, 2020

کراچی ماڈل کالونی میں طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، لیفٹیننٹ حمزہ یوسف اور محمد مبشر کی میتوں کی شناخت کر لی گئی ۔

حکام کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے مزید 2 میتوں کی شناخت لیفٹیننٹ حمزہ یوسف اور محمد مبشر سے کر لی گئی ہے، شناخت کے بعد حمزہ یوسف کی میت کو ایدھی سرد خانے سے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا.

مبشر کی میت کو چھیپا سرد خانے سے گلشن اقبال 13 بی منتقل کیا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

محمد مبشر کے والد نے جیونیوزسے گفتگو میں کہا کہ مبشر اتوار کو لاہور گیا اور عید کے لئے گھر واپس آ رہا تھا کہ حادثے میں جاںبحق ہوا۔

واضح رہے کہ حکام کے مطابق طیارہ حادثے میں 17 میتوں کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔