ڈیمز کی تعمیر سے کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی، چیف جسٹس

June 01, 2020

ڈیمز کی تعمیر سے کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر سے کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔

سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ڈیمز بننے سے کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ ڈیم میں جو زمین استعمال ہو رہی ہے اس میں جو مسئلے ہیں وہ حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم میں عثمان خیل اور برہان خیل کی زمین کا مسئلہ چل رہا ہے۔

سماعت کے دوران واپڈا حکام نے عدالت کو بتایا کہ عثمان خیل اور برہان خیل میں 32 گھرانے ہیں اور وہ زمین ابھی ہمیں درکار نہیں۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں جو زمین چاہیے تھی وہ ہم حاصل کرچکے ہیں، مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے ٹھیکیدار نے اپنا کام شروع کر رکھا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 6 ماہ کے لیے ملتوی کردی۔