محکمہ تعلیم سندھ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں آتشزدگی، قیمتی ریکارڈ خاکستر

June 01, 2020

محکمہ تعلیم سندھ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے محکمہ کا قیمتی ریکارڈ جل گیا۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں آگ دن دو بجے لگی جس کے باعث محکمہ تعلیم سندھ کا قیمتی ریکارڈ جل گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سرور بھی جل گیا۔ جلنے والے کمپیوٹر میں اساتذہ کے بائیو میٹرک کا تمام ریکارڈ بھی موجود تھا۔