بھارتی فوج کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے، گورنر پنجاب

June 01, 2020

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس کی ہر حرکت کا منہ توڑ جواب ملے گا، کشمیر میں مظالم کرنیوالی بھارتی فوج کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلا یا جائے۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چودھری سرور نے کہا کہ بھارت اندر سے ٹوٹ رہا ہے، نریندر مودی اور حواری بے وقوفی کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا کو بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سختی کے بغیر پاکستان میں لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لیے گھروں میں رکھنا ممکن نہیں ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کو سامنے رکھ کر سیاست کررہی ہیں۔