وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور

June 01, 2020

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور

بیرسٹر فروغ نسیم کا بطور وفاقی وزیر قانون و انصاف استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر ڈاکٹر فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کیا۔

فروغ نسیم کا بطور وفاقی وزیر قانون و انصاف استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں فروغ نسیم حکومت کی پیروی کریں گے۔

اس سے قبل فروغ نسیم نے 26 نومبر کو وزارت سے استعفیٰ دیا تھا تاکہ وہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیروی کر سکیں۔

مستعفی ہونے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور مقدمے کی پیروی کی۔

بعدازاں حکومت نے سینیٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وفاقی وزیر قانون کا عہدہ سونپ دیا تھا۔