اسپورٹس راؤنڈ اپ

June 02, 2020

انڈونیشیا نے2032کے اولمپکس گیمز کی میزبانی میں دل چسپی کا اظہار کرتے ہوئے آئی او سی کو پیش کش کردی ہے، اندونیشیا کو میزبانی کے حصول کے لئے بھارت اور آسٹریلیا سے مقابلے کا سامنا ہے، حالیہ مہینوں میں جنوبی اور شمالی کوریا کی جانب سے مشترکہ بولی لگانے میں دلچسپی خاصی کم ہوگئی ہے،اولمپکس کا میزبان ملکر پیرا اولمپک کھیلوں کا بھی میزبان ہوگا۔کورونا وائرس کے باعث انٹر نیشنل نیٹ بال فیڈریشن کاآن لائن اجلاس ہوا جس کی صدارت انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کے صدر لیز نکول نےکی، اجلاس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور دیگر ایشیائی ممالک کے عہدیداروں نے بھی حصہ لیا،اجلاس میں ان نیٹ بال مقابلوں کی بحالی، کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کے کھلاڑیوں مدد کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس حوالے سے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن مدثر آرائیں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ملکوں کی مدد کے لئے جلد از جلد اقدامات شروع کرنے پرزور دیا۔جاپان میں بیس بال مقابلے19 جون سے شروع ہوں گے، جس کے لئے کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے کورونا وائرس خدشات کے باعث تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

آئی پی ایچ اسکلز ہاکی مقابلے کے
فاتح کھلاڑی طلحہ انعام وصول کرتے ہوئے،
ساتھ میں زاہد شہاب، امتیاز شیخ اور
پروفیسر رائو جاوید بھی موجودہیں

احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کھلاڑیوں کے چار ،چارگروپس میں ٹریننگ سیشنز ہو رہے ہیں۔پاکستان کے معروف ریسلر انعام بٹ نے کورونا وائرس کی وجہ سے عید اپنے ساتھی پہلوانوں کے ساتھ نہیں منائی،انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہعید الفطر کی خوشیاں اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں مزے مزے کے پکوان کھا کر منائی،شادی کے بعد یہ ان کی پہلی عید ہے،گھر والوں نے میری بیگم کے ساےھ مجھے بھی عیدی دی،انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے عید کی خوشیاں پہلوانوں کے ساتھ مناتا تھا،عید منیو میں پائے، چکن بریانی، چکن کورما، گرما گرم نان اور پہلوانی سردائی شامل تھی۔

اسپورٹس فار لائف اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پہلا آن لائن باسکٹ بال کوچنگ کورس 4جون سےشروع ہوگا ،آن لائن کورس میں ملک کے نامور کوچز تربیت دینگے ،کورس سے اسکولز ،کالجز اور یونیورسٹی کے علاوہ ایسے نوجوان باسکٹ بال کھیل کو اپنا پیشہ بنا نا چاہتے ہیں فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔کورس کے نگراں انٹرنیشنل عبدالناصر اور محمد یعقوب قادری کو مقرر کیا گیا جبکہ آن لائن کوچنگ کورس ٹیم میں ملک ریاض ،محمد عمر، طارق حسین اور ڈاکٹر اوج ظہور جبکہ خرم رفیع اوردلیپ سنگھ معاونت کرینگے ۔

کراچی اسپورٹس فورم کی مستحق کھلاڑیوں اورگراونڈ اسٹاف کیلیےعید گفٹ پیکج کی تقسیم کے موقع پرفورم کے چیف آرگنائزرسیدوسیم ہاشمی، لائنزکلب انٹرنیشنل کے نمائندوں کا گروپ

اسپورٹس فار لائف کے چیف ایگزیگٹیو شہزاد قاضی نے بتا یا کہ آن لائن باسکٹ بال کوچنگ کورس اپنی نوعیت کا پہلا کورس ہےجس کے اختتام پر آن لائن سرٹیفکٹ دیئے جائینگے ، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد آن لائن باسکٹ بال کوچنگ کورس کا میڈیا کوارڈینٹر اور اسد عباد خان کو کورس کا آرگنائزر مقررہ کیا ہے۔

ڈھاکا،سابق بنگلہ دیشی انٹرنیشنل
ہاکی پلیئر عارف الحق پرنسمستحق
افراد میں راشن تقسیم کررہے ہیں

دریں اثناء سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر جنید علی شاہ اور صدر سردار محمد بخش خان مہر نے آن لائن باسکٹ بال کورس کے انعقادکا خیر مقدم کیا ہے۔ اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے کھلاڑیوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے ، آن لائن کوچنگ سیشن میں شریک ہونیوالے کھلاڑیوں کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا تقریب میں کورونا سے بچائو کیلئے احتیاتی تدابیر بھی اپنائی گئیں تقریب کیلئے کراچی اسپورٹس فورم کا تعاون بھی حاصل تھا ۔

باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے وفد کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف سے ملاقات کی

اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اولمپئین سمیر حسین نے اکیڈمی کے روح رواں اولمپئین اصلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر یہ فرائض انجام دیئے اس موقع پر اکیڈمی کے دیگر کوچز جنہوں نے آن لائن کوچنگ سیشن میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کی ان میں اولمپئن کاشف جواد ، اولمپئین عباس حیدر ، سید صغیر حسین ، اسد ظہیر، واصف رضا ، وقاص احمد سمیت سید آل حسن بھی موجود تھے ، اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ اکیڈمی میں 100 سے زائد گرلز اینڈ بوائز پلیئرز ماہر کوچز کے زیر نگرانی تربیت حاصل کرتے ہیں ان کھلاڑیوں میں ڈیڑھ ماہ کے دوران تین مرحلوں میں تحائف اور راشن بھی تقسیم گیا تاہم آخری مرحلے میں عیدالفطر کی مناسبت سے تحائف دیئے گئے,ہاکی کی مختلف مہارتیں کھلا ڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنیں گی ۔

اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی میں قومی ہاکی کوچ سمیر حسین کھلاڑیوں میں عید تحائف تقسیم کرتے ہوئے

ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے زیر اہتمام ہنڈا اٹلس پاور پروڈکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے منعقدہ آل پاکستان پی آئی ایچ U-16 ہاکی اسکلز مقابلے میں صوبہ سندھ میں پو زیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں اسناد و انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصو صی امتیاز شیخ نے کیا ۔

تقریب سماجی فاصلوں کو بر قرار رکھتے ہو ئے منعقد کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مہارتوں کے ان مقابلوں نے کھلاڑیوں کو لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پس منظر میں متحرک رہنے کا ایک نادر موقع فراہم کیا تھا جس کا تسلسل انہیں جاری رکھنا چاہئے ۔ قومی کھیل ہاکی کی بحالی و ترویج میں بنیادی مہارتیں اہم کر دار ادا کریں گی ۔ ہاکی کے سنہرے دور میں یہ مہارتیں ہی ہمیں دنیائے ہاکی میں فاتح اور ممتاز بنائے ہو ئے تھیں جس کا اب فقدان ہے ۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی نے بنیادی مہارتوں کے اس منفرد خیال کو عملی جامہ پہناکر پاکستان ہاکی کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا جو قابل تحسین و تقلید ہے ۔ تقریب سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے بانی و اعزازی سیکریٹری جنرل پرو فیسر راؤ جاوید اقبال اور صدر زاہد شہاب نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر اختر خانزادہ سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔