پی ایچ ایف کی جانب سے حیدر حسین کی خدمات کا اعتراف

June 02, 2020

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر(ر )خالد کھوکھر نے کے ایچ اے کےسیکرٹری سید حیدر حسین کو ہاکی کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں 50 ہزار روپے انعام اور تعریفی سند عطا کی ،سابق انٹرنیشنل کھلاڑی سید حیدر حسین نے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کی حیثیت سے کراچی میں بوائز ،گرلز اور جونیئرز کی سطح پر 40 سے زائد ہاکی کے مقابلے منعقد کرائے اور تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا۔

حیدر حسین نے گزشتہ سال عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم ،کراچی میں ہونے والی قومی ہاکی چیمپئن شپ کے شایان شان انعقاد میں بھی بھرپور کردار ادا کیا،قومی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گراس روٹ کی سطح پر ہاکی کو فروغ دینے کے لیے حیدرحسین جیسے افراد کی ضرورت ہے، انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ حیدر حسین اسی محنت کے ساتھ شہرقائد میں ہاکی کی خدمات میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔