کے پی پولیس کا جوانوں کو ان کے نام یا شیرو، جوان پکارنے کا حکمنامہ

June 01, 2020

کے پی پولیس کا جوانوں کو ان کے نام یا شیرو، جوان پکارنے کا حکمنامہ

خیبرپختونخوا پولیس میں جوانوں کو ان کے ناموں یا پھر ’شیرو‘ کے نام سے پکارنے سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

یہ حکم نامہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر خیبر پختونخوا سلیمان چوہدری کی جانب سے جاری کیا گیا۔

اس میں کہا گیا کہ یہ دیکھا گیا ہے اعلیٰ افسران ماتحت جوانوں اور افسروں کو ان کے ناموں سے نہیں پکارتے، اس لیے ماتحت جوانوں کو شیرو، جوان، صاحب یا ان کے نام سے پکارا جائے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماتحت جوان اور افسران ہمہ وقت جان قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ثناءاللّٰہ عباسی نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پولیس جوانوں کو ان کے نام سے پکارا جائے تاکہ کسی کی عزتِ نفس مجروح نہ ہوسکے۔