وزیر اعلیٰ سندھ کا وفاق سے شکوہ برقرار

June 01, 2020

وزیر اعلیٰ سندھ کا وفاق سے شکوہ برقرار

سندھ حکومت کے وفاق سے گلے شکوے برقرار ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے کمیٹی سے شکوہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق فیصلوں پر پہلے اعتماد میں لیا کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحت کے لئے فنڈز کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے کمیٹی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسپتالوں میں سہولتیں بڑھانا چاہتے ہیں، مگر وفاق تعاون نہیں کررہا۔

یہ بھی پڑھیے: مخصوص شعبے بند رہینگے باقی سب کھول دینگے، وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جمعہ کے روز بھی دکانیں اور مارکیٹس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کی کمیٹی نے منظوری دیدی۔

وزیر ریلویز کی سفارش پر وزیر اعظم نے مزید 10 ٹرینیں چلانے کی منظوری دیدی، جس کے بعد مجموعی طور پر اب ملک بھر میں 40 ٹرینیں چلیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز، اسکولز، کالجز، ریسٹورنٹس نہیں کھولے جائیں گے۔