ڈالر کی قدر میں ایک روپے اضافہ

June 02, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدایک روپے کے اضافے سے162.50روپے سے بڑھ کر163.50روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سے163.50روپے سے بڑھ کر164روپے ہو گئی۔ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید2روپے کے اضافے سے197روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر210روپے ہوگئی۔