گلستان جوہر ،کرائے کے مطالبے کیخلاف دکانداروں کا احتجاج،ٹریفک جام ہوگیا

June 02, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میلینم مال کے باہر دکانداروں نےدکانوں کے کرائے کے مطالبے کے خلاف احتجاج کیا جسکے باعث ٹریفک جام ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر راشد منہاس روڈ پر واقع میلینم مال کے باہر دکانداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دکانداروں نے لاک ڈاون کے دوران بند دکانوں کا کرایہ معاف کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اپریل اور مئی کا کرایہ معاف کیاجائے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون میں کاروبار نہ ہونے سے مالی حالات خراب ہیں ان حالات میں کرایہ ادا کرنا ناممکن ہے ۔ مظاہرے کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، احتجاج کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچی اور مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔