بھارتی موسیقار واجد کی تدفین، ساجد بھائی کے انتقال پر غمزدہ

June 02, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ انڈسٹری میں موسیقی کی دنیا کی سب سے مشہور جوڑی ساجد واجد ٹوٹ گئی ۔ واجد خان صرف 42 سال کی عمر میں اس دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے ۔ ان کے انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ واجد خان کو سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔ حال ہی میں ان کی آخری رسومات کی تصویریں سامنے آئی ہیں ۔ ان تصویر میں نظر آرہا ہے کہ واجد خان کے بھائی ساجد خان انہیں آخری الوداع کہنے کیلئے پہنچنے ۔ بھائی کو اس طرح الوداع کرتے ہوئے ساجد کے چہرے پر غم اور آنکھوں میں آنسو نظر آرہے تھے ۔واجد خان کی تدفین کی تصویریں وائرل بھیانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ سامنے آئی ہیں ۔ اپنے بھائی کو آخری رسومات میں شریک ساجد اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھکاہوا تھا ۔ اس کے ساتھ انہوں نے دستانے بھی پہن رکھے ہیں ۔ اس موقع پرساجد کی آنکھوں میں نمی صاف نظر آرہی ہے ۔ علاوہ ازیں ان کی ایک اور تصویر سامنے آئی ہے ، جس میں وہ اپنے بھائی واجد کو کھونے کے غم میں روتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔موجودہ حالات کی وجہ سے واجد خان کی تدفین میں زیادہ لوگ نہیں پہنچ سکے ، لیکن پنک ولا کی ایک رپورٹ میں داکارہ آدتیہ پنچولی کے نظر آنے کا دعوی کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے کنبہ کے کئی لوگ بھی شامل ہوئے ۔کئی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ واجد کو کڈنی کی پریشانی کی وجہ سے تقریبا 60دن قبل اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کچھ وقت پہلے کڈنی ٹرانسپلانٹ کرایا تھا ۔ تقریبا تین دن پہلے ان میں کورونا کی علامات نظر آئی تھیں ، لیکن ان کی موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ ہے ۔ اس کے ساتھ ہی واجد ڈائبیٹک بھی تھے ۔