نومبر انتخابات میں امریکی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو نکال باہر کرینگے، ٹیلر سوئفٹ

June 02, 2020

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر صدر ٹرمپ کو کھری کھری سنادیں۔امریکی گلو کارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد ملک کی بگڑتی ہو ئی صورتحال پر امریکی صدر کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پوری صدارتی مدت میں سفید فام بالادستی اور نسل پرستی کی آگ بھڑکانے کے بعد آپ تشدد کی دھمکی دینے سے پہلے جھوٹی اخلاقی برتری کا مظاہرہ کرنے کی ہمت رکھتے ہیں تاہم نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو نکال باہر کرے گی۔واضح رہے کہ 25مئی کو منیسوٹا میں امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید فام پولیس اہلکار نے اپنا گھٹنا جارج فلائیڈ کی گردن پر رکھ کر اتنا شدید دباؤ ڈالا کہ اس کی گردن ٹوٹ گئی۔