امریکی ورکروں کو غیرمساوی مستقبل کا سامنا کرنا پڑے گا

June 02, 2020

واشنگٹن (اے ایف پی) جس طرح سے کورونا وائرس نے امریکا میں اپنا کام دکھایا ہے، اس نے ملک کے ورکروں کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ ایک وہ جو گھر سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دوسرے وہ جو یہ صلاحیت نہیں رکھتے۔ کافی شاپ میں کام کرنے والوں سے لے کر ہوٹل ورکروں تا ٹورازم آپریٹرز تک، وہ افراد جن کی ملازمت میں انھیں ذاتی حیثیت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، وہ عارضی معطلی کے عرصے میں سب سے زیادہ متاثر افراد میں شامل تھے اور بیروزگاری اب اس سطح پر ہے جو تقریباً ایک صدی قبل گریٹ ڈپریشن میں نظر نہیں آئی اور بڑھتی جارہی ہے۔