شاہ سلمان نے پبلک پراسکیوٹرز مقررکردیئے، خواتین بھی شامل

June 02, 2020

کراچی (نیوزڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پبلک پراسیکیوشن کے ارکان کی تقرری کی ہے جس میں خواتین شامل ہیںشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پبلک پراسیکیوشن میں 156 افراد کو لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز کیا ہے ۔ یہ سب پبلک پراسیکیوشن میں اس کے ممبر کی حیثیت سے کام انجام دیں گے۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے بتایا کہ دراصل آنے والے ایام میں پبلک پراسیکیوشن کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ سرکاری اداروں، محکموں اور وزارتوں میں بھی بدعنوانی کے رواج کے خاتمے کے لیےموثر اقدامات ہوں گے۔