نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کا بیٹا اشتہاری قرار

June 02, 2020

لاہور (اے پی پی) لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کے بیٹے کو اشتہاری قرار دےدیا، عدالت نے سعید مہدی کے بیٹے علی فیصل اور کمپنی کے دیگر ڈائریکٹرز کی جائیداد اور بنک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم بھی دےدیا۔

ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے امانت علی کی ایکسیڈ پٹرولیم کےخلاف درخواست پر حکم دیا،امانت علی کی جانب سے بیرسٹر مومن ملک نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار ایکسیڈ پٹرولیم کے ساتھ کاروبار کررہے تھے اور پیشگی ادائیگیاں کیں۔

ایکسیڈ پٹرولیم کو 3 کروڑ روپے سے زائد رقم کی پیشگی ادائیگی کی مگر درخواست گزار کو طے شدہ پٹرولیم مصنوعات فراہم نہیں کی گئیں