سعودی ہوائی اڈے کھل گئے

June 02, 2020

جدہ( شاہد نعیم) سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈے کھل گئے،جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ تقریباً سوا دو ماہ کے بعد دوبارہ اندرون ملک پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کا عملہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی وضع کردہ پیشگی حفاظتی تدابیر پر دوسرے اداروں کے ساتھ تعاون سے عمل درآمد کررہا ہے،سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی نے گذشتہ ہفتے 31مئی سے اندرون ملک پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ فی الوقت سعودی فضائی کمپنیاں ہی اندرون ملک مختلف شہروں کے درمیان پروازیں چلائیں گی۔