لاہور،ڈی آئی جی آپریشنزسہیل سکھیرا بھی کورونا کا شکار

June 02, 2020

لاہور (این این آئی) ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا بھی کورونا کا شکارہوگئے ۔ بتایاگیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن سہیل سکھیرا نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے،ان سے ملنے والے افسران نے بھی اپنے کورونا کے ٹیسٹ کروانا شروع کردئیے ہیں ۔علاوہ ازیں ڈی ایس پی ایڈمن میاں قدیر اورایس ایچ او گڑھی شاہو مسعود الرحمان نے کورونا کے باعث خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔