جماعت اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ حلقہ خواتین، 25 نشستوں پر کامیاب خواتین کے ناموں کا اعلان

June 02, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و صدر انتخابی کمیشن اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے مرکزی مجلس شوریٰ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سیشن 2020-23 ءکے لیے 25 نشستوں پر کامیاب خواتین ارکان کے ناموں کا اعلان کردیاہے ۔ اس انتخاب میں حلقہ خواتین کی کل 5117 ارکان میں سے 4672 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔ ٹرٹ آؤٹ 91.30 فیصد رہا ۔ کامیاب خواتین ممبران مرکزی شوریٰ کی صوبہ و اضلاع کے مطابق تفصیل اس طرح ہے: سوات سے جمیلہ احمد ، پشاور سے حمیرا طیبہ ، اسلام آباد زبیدہ خاتون ، راولپنڈی زینب آصف ، گجرات بشریٰ اشرف ، سرگودھا روبینہ امجد ، لاہور زبیدہ جبیں ، زرافشاں فرحین، نازیہ توحید، گوجرانوالہ فرخندہ قمر ، فیصل آباد بشریٰ صادقہ ، بہاولپور سعدیہ ذیشان ، ملتان فوزیہ عرفان ، کراچی غربی نفیسہ رکن الدین ، کراچی وسطی مسر ت جنید ، کراچی گلبرگ اسماءسفیر ، کراچی شمالی بشریٰ مقصود ، کراچی شرقی ندیمہ تسلیم ، کراچی ایئر پورٹ جاوداں فہیم ، کراچی قائدین گل رخ مسعود ، کراچی جنوبی ذکیہ اقبال ، بن قاسم ، ملیر ناہید ظہیر ، اپر سندھ عائشہ ظہیر ، لوئر سندھ شگفتہ ابراہیم اور بلوچستان سے یاسمین اچکزئی منتخب ہوئی ہیں ۔