دولڑکیاں اغواء

June 02, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں کواغوا ء کرلیا گیا۔ تھانہ ائرپورٹ کو تاج بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ث) کواسدنے اغواء کرلیا۔تھانہ روات کو حسین نے بتایاکہ سائل کی بیٹی12 سالہ (ی) بی بی کو نعیم عرف عمر نے اغواء کر لیا جس کے ساتھ فریاد بھی شامل ہے ۔