اڑھائی ماہ بعدڈرائیونگ لائسنسوں کااجراء شروع

June 02, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس راولپنڈی نےاڑھائی ماہ بعدڈرائیونگ لائسنسوں اورلرنرزکااجراء شروع کردیا ۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے دورانسٹی ٹریفک پولیس آفس کو بند کر دیا گیا تھا۔ کوروناسے بچنے کے لئے سٹی ٹریفک آفس میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر لائسنسنگ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔