حکومت تمباکو اور شوگری ڈرنک سرچارج بل پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، پناہ

June 02, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تمباکو اور شوگری ڈرنک زندگی کیلئے غیر ضروری اور بیماریوں میں اضافے کا باعث ہیں حکومت سرچارج بل پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے سازشی عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائے۔ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ بیماریوں کی بنیادی وجہ تمباکو نوشی اور شوگری ڈرنک کا بے جا استعمال ہے جس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔