مذہبی منافرت پھیلانے کے ملزم کی ضمانت

June 02, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج راجہ قمر الزمان نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت دو دو لاکھ روپے اور دو شخصی ضامنوں پر منظور کرلی۔ سی ٹی ڈی پولیس نے سلطان شاہ کو فیس بک کے ذریعے منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔عدالت نے سانحہ راجہ بازار کیس کے ملزم انور عرف انواری شاہ کی ڈسچارجگی رپورٹ پر سماعت آج تک ملتوی کر دی، گنج منڈی پولیس نے ریمانڈ کے بعد ملزم کو اس کیس میں ملوث نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کر نے کی رپورٹ دے رکھی ہے۔