ہسپتال عملے پرتشدد پر مقدمہ

June 02, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بے نظیربھٹوہسپتال میں عملے پرتشددکرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ وارث خان کو محمود اقبال وارڈ ماسٹر نے درخواست دی کہ 70 سالہ مریض ملک خداداد ہسپتال میں وفات پا گیا، اس دوران خواتین نے ایک مرد کے ساتھ مل کر وارڈ میں ڈیوٹی پر موجود نرسز کو گالم گلوچ کی، ایک نرس ٹینا ، وارڈ بوائےعرفان اور سکیورٹی گارڈ اصغر کو زدوکوب کیا، وارڈ کے داخلی گیٹ کے شیشے بھی توڑ دیئے ۔