گوریلا اور انسان کی بے مثال دوستی

June 02, 2020

سوشل میڈیا پر گوریلا اور انسان کی بے مثالی دوستی کے چرچے ہونے لگے۔

افریقی ملک کانگو میں ایسا شخص بھی ہے جو ناصرف گوریلا کو اپنا بچہ سمجھتا ہے بلکہ ان کے ساتھ سیلفیز بھی بنواتا ہے۔

’پٹرک سادیکی‘ نامی شہری گوریلا کیئر سینٹر میں ملازمت کرتا ہے جہاں اس نے تمام گوریلوں کو اپنا دوست بنالیا ہے .

پٹرک جانورں کے ساتھ دن بھر کھیلنے کے علاوہ روزانہ تصویریں بھی بنواتا ہے۔