بیوی اور بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ سمندر میں ڈوب گیا

June 02, 2020

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں بیوی اور بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے سنمدر میں چھلانگ لگانے والا باپ خود موت کے منہ میں چلا گیا۔

نارتھ کیرولینا کے ساحل پر تفریح کے دوران ایک خاندان سمندر کی لہروں کی نذر ہوگیا، ٹاپسیل بیچ پر ہونے والے واقعے میں بیوی اور بیٹے کو بچانے کی کوشش کرنے والا شخص خود جان کی بازی ہار گیا۔

سمندر میں ڈوبتے ہوئے بیٹے کو بچانے کیلئے پہلے تو ماں نے کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوئی اور خود لہروں میں پھنس گئی۔

صورتحال دیکھتے ہوئے 29سالہ شوہر کرسٹوفر رابرسن نے انہیں بچانے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگا دی لیکن بد قسمتی سے ماں بیٹا تو بچ گئے لیکن شوہر لہروں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

بعد زاں لائف گارڈ کے اہلکاروں نے ان تینوں افراد کو سمندر سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے کرسٹوفر رابرسن کو مردہ قرار دے دیا۔