چین ،خطرناک پانی کے بگولے کی ویڈیو آن لائن مقبول

June 02, 2020


چین کے ساحل پر خطرناک پانی کے بگولے کی ویڈیو آن لائن مقبول ہوگئی۔

پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کوساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے جبکہ موبائل کیم سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولے کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔

سینکڑوں فٹ بلند طوفانی سمندری بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے۔